چترال میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 7 دہشت گرد ہلاک، 6زخمی

راولپنڈی: ضلع چترال کے علاقے ارسون میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے،آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔