میچ مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکا۔ فائل فوٹو
میچ مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکا۔ فائل فوٹو

ایشیا کپ، پاک بھارت میچ دوبارہ شروع ہو گیا

کولمبو: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ریزرو ڈے پر بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا تھاجو شروع ہو گیا ہے، میچ پورے50اوورز کا ہو گا ۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میچ کے لیے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔
تتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت نے 24.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جو مسلسل جاری رہی ، بارش نہ رکنے کے باعث میچ کو ریزرو ڈے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمان گل نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ، اوپننگ پر آنے والے روہت شرما 56 اور شبمان گل 58 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان ، امام الحق، کپتان بابراعظم ، محمد رضوان، آغا سلمان ، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور حارث روف شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم میں روہت شرما، شبمان گل ، ویرات کوہلی ، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندر جدیجہ ، شردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو ، جسپریت بمراہ ، محمد سراج شامل ہیں ۔