فخر زمان 4رنز بنا بولڈ ہو گئے ، فائل فوٹو
فخر زمان 4رنز بنا بولڈ ہو گئے ، فائل فوٹو

ایشیا کپ، بارش کے بعد میچ شروع، پاکستان کی بیٹنگ جاری

کولمبو: ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے پانچویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا،پاکستان نے10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر40 رنز بنا لیے، فخر زمان 4 رنز بنا بولڈ ہو گئے ،عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم کریز پر موجود ہیں۔

 میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، جس کی وجہ سے امپائرز نے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 45، 45 اوورز تک محدود کردیا ہے۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی لنکن ٹیم کے خلاف بڑا اسکور کرکے ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

بابراعظم نے بتایا کہ گزشتہ روز اعلان کردہ ٹیم میں دو تبدیلیاں مزید کی گئی ہیں امام الحق کمر میں درد جبکہ سعود شکیل بخار کے باعث پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ۔

اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ پاکستانی بیٹنگ لائن کی جلد وکٹیں لیکر کم سے کم ہدف تک رکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں کوشل پریرا اور پرمود مدوشن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 اس سے قبل کولمبو میں بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹاس نہیں ہو سکا، میچ تاخیر کا شکار ہو گیا۔

کولمبو میں شیڈول پاک سری لنکا میچ کے ٹاس سے قبل بارش ہوئی ہے جس کے باعث ٹاس تاخیر سے شروع ہوگا، گراؤنڈ کو کور سے مکمل طور پر دھانپ دیا گیا ہے۔

ایشیا کپ میں سُپر فور مرحلے کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول ہے تاہم مقررہ وقت پر بوندا باندی ہونے کی وجہ سے اس میچ کے ٹاس میں تاخیر ہوگئی ہے۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی اور زمان خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں پہنچنے کےلیے سری لنکا کے خلاف کامیابی درکار ہے۔ میچ میں شکست یا پھر میچ بارش کی نذر ہونے کی صورت میں پاکستان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ جیتنے والی ٹیم 17 سمتبر کو بھارت کے خلاف ایونٹ کے فائنل میں میدان میں اُترے گی۔