فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ایشیا کپ فائنل،محمد سراج نے سری لنکا کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے

کولمبو:ایشیاکپ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا بیٹنگ لائن تہس نہس کر دی ، سری لنکا نے 12اوورز میں 8وکٹ کے نقصان پر40 رنز بنا لئے۔

محمد سراج نے6 کھلاڑیوں پویلین کی راہ دکھائی۔  سری لنکا کی بھارت کیخلاف بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا، بھارتی بولرز کے سامنے سری لنکن ٹھہر نہ سکے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔

ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکن اوپنرز کوشل پریرا اور نسانکا کریز نے بیٹنگ کا آغاز کیا،پہلے اوور کی تیسری گیند پرکوشل پریراآؤٹ ہو گئے،سری لنکا کی بھارت کیخلاف دوسری وکٹ 8رنز گری،دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نسانکا تھے ۔

پاتھم نسنکا 2رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، سری لنکا کی  تیسری وکٹ بھی 8رنز پر گر گئی،سری لنکا کی بھارت کیخلاف چوتھی وکٹ بھی 8رنز پر گری، چارتھ اسالنکاصفر پر محمد سراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی بھارت کیخلاف پانچویں وکٹ 12رنز پر گری ، ڈی سلوا4رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،محمد سراج نے ایک اوور میں 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کی بھارت کیخلاف چھٹی وکٹ بھی 12رنز پر گر گئی،محمد سراج نے پانچ سری لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سری لنکا کی 33رنز پر ساتویں وکٹ گر گئی، محمد سراج نے سری لنکا کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سری لنکا کی آٹھویں وکٹ 40 رنز گر گئی ، ڈونیتھ ویلا لاگے کو ہارڈک پانڈیا نے راہول کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

سری لنکن کپتان نے کہا کہ کوشش ہوگی ایونٹ کے فائنل میں بھارت کیخلاف بڑا اسکور کرکے میچ میں کامیابی سمجھیں۔ انھوں نے کہا کہ دشن ہیمنتھا کو مہیش تھیکشنا کی جگہ پلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔

اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف بڑا اسکور کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لائیں گے، ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ واشنگٹن سندر کو اکشر پٹیل کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، محمد سراج، جسپریت بمراہ

سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان داسن شناکا، کوشل پریرا، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالجے، دوشن ہیمانتھا،کاسون راجیتھا