کولمبو: ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارتی بائولر محمد سراج نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکا کے خلاف فائنل میچ میں محمد سراج شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 ویں اوور کی دوسری گیند تک 6 وکٹیں اڑا چکے تھے، اس دوران انہوں نے ایک ریکارڈ بھی اپنے نام کیا جو انٹرنیشنل میچ میں ایک اوور میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے بھارتی بائولر کا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کی سخت فیلڈنگ اور باولنگ کے سبب فائنل میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی، 12 ویں اوور کی دوسری بال تک سری لنکا کے 7 بیٹرز پویلین لوٹ چکے تھے۔