موٹروے ایم ٹو پر تیز رفتار ڈالہ الٹ گیا، 2افرادجاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتےہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا ۔

September 21, 2023 · قومی

راولپنڈی (اُمت نیوز) پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم ٹو پرافسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر تیز رفتار ڈالہ الٹنے کے نتیجے میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں ۔
حادثے کی اطلاع ملتےہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا ۔
ریسکیو کے مطابق ڈالے میں سوار تمام افراد سرگودھا جا رہے تھے ۔