بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، فائل فوٹو
 بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، فائل فوٹو

انتہا پسند ہندوؤں کی کینیڈین سفارت کاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

نئی دہلی: انتہا پسند ہندوؤں نے نئی دہلی میں کینیڈین سفارت کاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

کینیڈین ہائی کمیشن نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں نے کینیڈین سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، بھارت میں سیکیورٹی کی صورتحال پر گلوبل افئیرز کینیڈا نظر رکھے ہوئے ہے۔

کینیڈین ہائی کمیشن نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔ بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کینیڈین حکومت سفارت خانوں میں اسٹاف کی کمی پر بھی غور کررہی ہے۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، صورتحال یہی رہی تو کینیڈین حکومت بھارتی سفارت خانے بند کر دے گی۔اس سے قبل مودی سرکار نے حربوں سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھی بھارت چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا۔