غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، فائل فوٹو
غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، فائل فوٹو

ایشیئن گیمز ہاکی،پاکستان نے ازبکستان کیخلاف 18گول داغ دیے

ہانگزو: ایشیئن گیمز میں  پاکستان ہاکی ٹیم نے ازبکستان کو 2کے مقابلے میں 18گول سے ہرا دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی ہاکی ٹیم اپنے پول کے تینوں میچز جیت چکی ہے،ازبکستان کیخلاف میچ میں پاکستان کے ارباز احمد نے 5، رانا وحید اور افراز نے 3،3گول کیے،عمر بھٹہ اور عبدالرحمان نے 2،2، سفیان خان، ارشد لیاقت اوررومان خان نے 1،1گول کیا۔

پاک بھارت ہاکی میچ ہفتے کی شام 3بج کر 45منٹ پر کھیلا جائے گا، پاکستان ہاکی ٹیم اپنے تینوں میچوں میں اب تک 34گول کر چکی ہے۔