حیدرآباد(اُمت نیوز)ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کل آسٹریلیا کیخلاف اپنا دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گی۔
گزشتہ روز گرین شرٹس نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، کھلاڑیوں نے نیٹ پر بیٹنگ، بولنگ کی پریکٹس کی اور فیلڈنگ کی بھرپور ڈرلز کیں،
پاکستانی ٹیم نے حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک ٹریننگ کی،
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا پہلا میچ 5اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا
جبکہ قومی ٹیم 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف مدمقابل آئے گی .