کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے بھی نہیں ملیں، فائل فوٹو
کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے بھی نہیں ملیں، فائل فوٹو

شوہر کو جیل میں زہر دیا جا سکتا ہے،بشریٰ بی بی

اسلام آباد: بشریٰ بی بی نے عمران خان کی جیل میں سیکیورٹی کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خدشہ ہے کہ میرے شوہرکو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے،گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی جیسا کہ ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی گئی،ذمے دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ملاوٹ زدہ خوراک شوہر کی زندگی کیلیے نقصان دہ ہو سکتی ہے،شوہر کو جیل مینول کے مطابق وہ سہولیات بھی میسر نہیں جس کے وہ حقدار ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد کرایا جائے،چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکسرسائز کی سہولت فراہم کی جائے۔