ملزم نشے کا عادی ہے،بیوی بھی چھوڑ کرجا چکی ہے۔ فائل فوٹو
ملزم نشے کا عادی ہے،بیوی بھی چھوڑ کرجا چکی ہے۔ فائل فوٹو

کراچی،ظالم باپ کی بچیوں کو زہر دینے کی کوشش ناکام

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں نشئی باپ نے 3 معصوم بچیوں کو زہر دینے کی کوشش کی جسے مالک مکان نے ناکام بنادیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں نشئی باپ کی جانب سے 3 معصوم بچیوں کو زہر دینے کی کوشش مالک مکان نے ناکام بنادی۔

مالک مکان کے مطابق ظالم باپ بچیوں کو جان سے مارنے کی کوشش کر رہا تھا، بچیوں کی چیخ و پکار پر پولیس کواطلاع دی، اور سرجانی ٹاؤن پولیس نے بھی بروقت کارروائی کرکے معصوم بچیوں کی جان بچالی۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، اور ظالم باپ کو گرفتار کرکے زہر برآمد کرلیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ظالم باپ بچیوں کو زبردستی چوہے مار دوا پلانے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نشے کا عادی ہے، اور اس کی بیوی بھی چھوڑ کرجا چکی ہے۔