فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

اسرائیل نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیدیا

تل ابیب: اسرائیل نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیدیا  ، کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن کی سپلائی روکنے کے بھی احکامات جاری کیے  گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے شدید حملوں کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا اور حکام کو غزہ کی بجلی کاٹنے کا حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں کھانے پینے کی اشیا اور ایندھن کی سپلائی روکنے کے بھی احکامات جاری کیے ۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حماس کے مجاہدین  پیر کے روز اسرائیل کے جنوبی علاقے سے سرحد میں گھسے جہاں انھوں نے ٹینکوں کے ذریعے باڑ کو بھی ختم کردیا۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ غزہ میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 500 کے لگ بھگ ہے جب کہ 2700 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔