وحید مراد کی اہلیہ سلمیٰ مراد انتقال کرگئیں

کراچی : پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی اہلیہ سلمیٰ مراد انتقال کر گئیں۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے ان کے انتقال کے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سلمیٰ مراد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی پرانی ممبر تھیں،سلمی مراد کے صاحبزادے اداکار عادل مراد بیرون ملک میں موجود  ہیں ، جو کل پاکستان پہنچے گے۔

پاکستان آرٹس کونسل کراچی  کے صدرمحمد احمد شاہ  نے سلمی مراد کے انتقال پرافسوس کا  اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ سلمیٰ مراد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی پرانی ممبر تھیں اور  نہایت نفیس خاتون تھیں،انہوں نے کہا کہ سلمیٰ مراد کے ساتھ اکثر ادبی میلوں میں ملاقات کا سلسلہ رہتا تھا،سلمیٰ مراد اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔محمد احمد شاہ نے کہا کہ میں اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ،دعا ہے کہ اللہ پاک سلمیٰ مراد کے درجات بلند کرے  اور اللہ سلمیٰ مراد کے بچوں کو صبر دے،آمین۔

سلمی مراد کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ 14 اکتوبر بمقام مسجد و امام بارگاہ یثرب، ڈیفنس فیز 4 میں بعد از نماز عصر ادا کی جائے گی۔