پاک فوج کے برگیڈئیر سمیت چار افسران نیب میں تعینات

برگیڈیئر محمد خالد ڈائریکٹر، لیفٹیننٹ کرنل ندیم مظفر ایڈیشنل ڈائریکٹر،میجر ولید خالد اور میجر قیس کامران گریڈ18 میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر

October 14, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاک فوج کے ایک برگیڈئیر سمیت چار افسران کو قومی احتساب بیورو میں تعینات کردیاگیا۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق انفنٹری کور کے برگیڈیئر محمد خالد کو گریڈ20 میں بطور ڈائریکٹر، پنجاب کے لیفٹیننٹ کرنل ندیم مظفر کو گریڈ19 میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ملٹری انٹیلیجنس کے میجر ولید خالد اور میجر قیس کامران سیدکو گریڈ18 میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر قومی احتساب بیورو تعینات کیاگیا ہے۔ادھر طارق احمد بٹ کو ڈی جی آپریشنز نیب ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیا گیا۔چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد طارق احمد بٹ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔