اسرائیل میں اپنی فوج تعینات کرنے کا ارادہ نہیں، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: وائٹ ہائوس نے باور کرایا ہے امریکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے تناظر میں فوجیں تعینات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ اسرائیلی حکومت بھی امریکی فوج کی تعیناتی کا خیر مقدم نہیں کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ امریکی حکومت اسرائیل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمیں سر قلم کئے گئے فوجیوں کی تصاویر دکھائی تھیں۔ واشنگٹن جنوب میں بے گھر اسرائیلیوں کی مدد کے لیے کوششوں کو متحد کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔