مارچ میں بڑی تعداد میں شہری فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شریک ہوئے، فائل فوٹو
مارچ میں بڑی تعداد میں شہری فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شریک ہوئے، فائل فوٹو

اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی میں "فلسطین مارچ”

کراچی: فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ضماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شاہراہ فیصل نرسری بس اسٹاپ پر“فلسطین مارچ” کیا گیا جس سے امیر جماعت اسلامی سرایج الحق نے خطاب کیا۔

مارچ میں بڑی تعداد میں شہری فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شریک ہوئے۔ شرکا اسرائیل کی جارحیت کے خلاف نعروں کے ذریعے غم و غصے کا اظہار کیا۔

انہوں نے ہاتھوں میں جماعت اسلامی اور فلسطین کے پرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔ فلسطین مارچ میں شرکا نے حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں بلوچ کالونی سے نرسری بس اسٹاپ تک پیدل مارچ  کیا۔