راولپنڈی : اسپتال سے اغوا ایک دن کی بچی چند گھنٹوں میں بازیاب
ملزمان صائمہ اور بابر بہانے سے شیر خوار بچی کو لے گئے تھے، دونوں ملزمان گرفتار
October 15, 2023 · قومی
فائل فوٹو
راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال سے اغوا ایک دن کی بچی چند گھنٹوں میں بازیاب۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزمان صائمہ اور بابر بہانے سے شیر خوار بچی کو لے گئے تاہم دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس سے قبل واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور بچی کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔ ایس ڈی پی او نیوٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔