فائل فوٹو
فائل فوٹو

باکمال لوگ، لاجواب سروس کا بھٹہ بیٹھ گیا،24 پروازیں منسوخ

اسلام آباد: مالی بحران کے باعث باکمال لوگ، لاجواب سروس کا بھٹہ بیٹھ گیا، کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر پی آئی اے کی 16 پروازوں سمیت 24 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ بڑی تعداد میں پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے انتظامی مسائل کی وجہ سے آج اندرونِ ملک کی 16 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ایئر پورٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے رحیم یار خان کے لیے پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 582 اور پی کے 583، سکھر روٹ کی پرواز پی کے 536 اور پی کے 537، کراچی سے پشاور کے لیے پی کے 350 اور پی کے 351، کراچی سے ملتان کے لیے پی کے 330 اور پی کے 331 منسوخ کی گئی ہیں۔

کویت سٹی سے سیالکوٹ کے لیے پی کے 240 کی روانگی میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ جدہ سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 746 کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔اس کے علاوہ اسلام اباد سے دبئی، کوالالمپور، جدہ، دوحہ، ریاض، مدینہ ابوظہبی، استنبول کی پروازوں کی روانگی بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

لاہور سے شارجہ کی پرواز پی کے 185 کی روانگی میں پونے 2 گھنٹے، استنبول کے لیے ٹی کے 715 کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں اسلام اباد سے گلگت کی 2 پروازیں پی کے 601 اور 602، اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پی کے 725 اور پی کے 726، اسلام آباد سے سکھر کے لیے پی کے 631 اور پی کے 632، اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 605 اور 606 بھی شامل ہیں۔