الیکشن کمیشن چودہ پندرہ دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے، فائل فوٹو 
الیکشن کمیشن چودہ پندرہ دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے، فائل فوٹو 

اسرائیلی جارحیت پوری انسانیت پر حملہ ہے، نواز شریف

جدہ: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت محض فلسطین پر نہیں، پوری انسانیت پر حملہ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے لکھا کہ اسرائیلی جارحیت محض فلسطین پر نہیں، پوری انسانیت پر حملہ ہے، بچوں، عورتوں سمیت ہزاروں معصوم شہریوں کی شہادت، انسانی ضمیر کیلئے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

نوازشریف نے لکھا کہ دنیا کو جان لینا چاہیے فلسطین کے مسئلے کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن ہمیشہ خطرے میں رہے گا۔ پاکستان آج بھی ہمیشہ کی طرح فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ ہرعالمی فورم پر فلسطینی کاز کے حق میں آواز اٹھائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مصیبت زدہ فلسطینی عوام کو خوراک، ادویات اور دیگر انسانی ضروریات کی فراہمی کیلیے فوری کاروائی کرے۔