کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم دھماکا، 7 افراد زخمی
تین منزلہ عمارت پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا، پولیس
October 16, 2023 · قومی
کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں دستی بم دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ ھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 2 بچے،ایک خاتون اور چار مرد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق تین منزلہ عمارت پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔