خضدار، دستی بم بچوں کے ہاتھوں میں پھٹ گیا، ایک جاں بحق، 10 زخمی

خضدار میں دستی بم بچوں کے ہاتھوں میں پھٹ گیا، ایک جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے

واقعہ تحصیل وڈھ میں پیش آیا جہاں بچے کھیلنے کیلیے گھروں سے باہر نکلے تو انہیں دستی بم پڑا ملا۔ معصوم اسے کھلونا سمجھ کر کھیلنے لگے، انہیں کیا پتہ جس سے وہ کھیل رہے ہیں وہ ان کی موت کا سامان ہے۔

ایک دوسرے کو کیچ پکڑاتے ہوئے دستی بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک بچے کے چیتھڑے اڑ گئے جبکہ 10 شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔