کولمبو (اُمت نیوز) سری لنکا نے ریپ کیس سے نجات پانے والے دانشکا پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں جس کے بعد اب وہ کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے اور نیشنل ڈیوٹی کیلئے اہل ہوں گے۔
سری لنکا کرکٹ کے مطابق دانشکا نے آسٹریلیا میں ٹرائل مکمل کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے فوری طور پر کرکٹر سے پابندی اٹھانے کی تجویز دی۔
سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے تجویز کو منظور کر لیا ہے جس کے بعد دانشکا کو ہر طرح سے کھیلنے کی اجازت ہے اور وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کے بھی اہل ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ نے دانشکا کی گرفتاری پر تحقیقات کیلئے انڈیپینڈنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی، کرکٹر کو نومبر 2022 میں تمام فارمیٹ سے معطل کردیا گیا تھا۔
بعد ازاں نومبر 2022 میں ریپ الزام میں دانشکا کو گرفتار کیا گیا تاہم انہیں سڈنی کی عدالت نے بری کر دیا تھا۔