چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے ابابیل ویپن سسٹم کے تجربے کا مشاہدہ کیا، فائل فوٹو
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے ابابیل ویپن سسٹم کے تجربے کا مشاہدہ کیا، فائل فوٹو

پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

نجی ٹی وی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے ہتھیاروں کے نظام ابابیل کا کامیاب تجربہ کر لیا جس کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے مختلف نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے اور خطے میں ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے ابابیل ویپن سسٹم کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربے کو دیکھا۔اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور مہارت کو سراہا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔

صدر مملکت عارف علوی، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سروسز چیفس نے بھی اسٹریٹجک فورسز کے تمام اراکین کو مبارکباد دی۔