متوفیہ طالبہ اپنے والد کے ہمراہ کالج جا رہی تھی، فائل فوٹو
متوفیہ طالبہ اپنے والد کے ہمراہ کالج جا رہی تھی، فائل فوٹو

کینٹ اسٹیشن موڑ کے قریب کوچ کی ٹکرسے طالبہ جاں بحق

کراچی: کینٹ اسٹیشن موڑ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکرسے طالبہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

صدر تھانے کے علاقے کینٹ اسٹیشن موڑ عسکری ایجوکیشنل آف گرلز کالج کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے طالبہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی، متوفیہ طالبہ کی شناخت 17 سالہ ایمان فاطمہ دختر ذوالفقار کے نام سے ہوئی جو متوفیہ طالبہ ناظم آباد کی رہائشی بتائی جا رہی ہے۔

ایس ایچ او صدر صفدر مشوانی کے مطابق متوفیہ طالبہ اپنے والد کے ہمراہ کالج جا رہی تھی کہ والد نے بیٹی کو کالج کے سامنے اتارا اور طالبہ سڑک عبور کرکے کالج جا رہی تھی حسن زئی روٹ کی مسافر کوچ نے طلبہ کو ٹکر مار دی جس کے باعث طالبہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ مسافر کوچ کا ڈرائیور کوچ سمیت فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔