کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
سونے کے ریٹ میں 2200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے تک پہنچ گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے بڑھ گئی جس کے بعد ایک لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 1999 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگا ہوا تھا اور 1972 ڈالر فی اونس کے ریٹ پر فروخت ہوا۔