بمباری کے دوران 2 شامی شہری شہید بھی ہوئے، فائل فوٹو
بمباری کے دوران 2 شامی شہری شہید بھی ہوئے، فائل فوٹو

اسرائیل کا شام پر حملہ، 2 ایئرپورٹ تباہ کر دیے

دمشق: اسرائیل نےغزہ پر مسلسل حملوں کے بعد شام پر فضائی حملے کر کے 2 ایئرپورٹ ناکارہ بنا دیے۔

اسرائیلی طیاروں نے شام کے دمشق اور حلب ایئرپورٹس پر بڑی تعداد میں بم برسائے جس کے سبب رن وے کو شدید نقصان پہنچا اور وہ غیر فعال ہو گئے۔

بمباری کے دوران 2 شامی شہری شہید بھی ہوئے، دونوں ایئرپورٹس پر گزشتہ ہفتے بھی بمباری کی گئی تھی۔