اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ۔
درخواست میں مدعی مقدمہ یوسف نسیم کھوکھر اور ریاست کو فریق بنایا گیا،عمران خان کی جانب درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق مقدمے کی نقول تقسیم کے 7دن بعد چارج فریم کیا جا سکتا ہے،ٹرائل کورٹ نے 7دن کے قانونی تقاضے کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔
درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔