آئی پی پی نے الیکشن کمیشن سے عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی، فائل فوٹو
آئی پی پی نے الیکشن کمیشن سے عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی، فائل فوٹو

استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کو استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان عقاب الاٹ کر دیا۔

آئی پی پی نے الیکشن کمیشن سے عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی، الیکشن کمیشن نے 23 اکتوبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حق میں فیصلہ دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ عقاب کا نشان پہلے جنرل (ر) پرویز مشرف مرحوم کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے پاس تھا، الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر 13 اکتوبر کو عقاب کا نشان واپس لے کر آل پاکستان مسلم لیگ کا نام بھی سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔