ایران اور حماس کی اسرائیل کو ختم کرنے کی دھمکیاں خالی دھمکیاں نہیں ہیں، فائل فوٹو
ایران اور حماس کی اسرائیل کو ختم کرنے کی دھمکیاں خالی دھمکیاں نہیں ہیں، فائل فوٹو

اسرائیلی ٹینک بڑی زمینی کارروائی کے لیے غزہ میں داخل

غزہ: نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی دہشتگردانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی  فوج کے ٹینک بڑی زمینی کارروائی کے لیے جنوبی غزہ میں داخل ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات زمینی حملے کے لیے بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی اور ٹینک جنوبی غزہ میں داخل ہوئے۔اسرائیلی ریڈیو کا کہنا ہے کہ یہ زمینی کارروائی پہلے کی گئی تمام کارروائیوں سے بڑی ہے۔ اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں میں گولہ باری کرکے متعدد رہائشی عمارتیں تباہ کردیں۔ گولہ باری سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے گزشتہ روزجنوبی غزہ میں زمینی حملہ  کرنے کی دھمکی دی تھی۔دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں ایندھن پہنچانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔