بھارتی فوج کی ظفروال سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب
بھارتی فورسز نے پہلے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کواڈ کوپٹر ڈرون سے دراندازی کی کوشش
October 27, 2023 · قومی
راولپنڈی: پاکستانی فورسز نے ظفروال سیکٹر سیالکوٹ میں بھارتی فورسز کے کواڈ کوپٹر کی دراندازی کی ناکام بنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے کواڈکوپٹر کی در اندازی کی ناکامی کو کور کرنے کے لیے پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بِلا اشتعال فائرنگ کی۔