بھارت (اُمت نیوز)آئی سی سی ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں ہالینڈ کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری، 23 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 00 رنز بنا لئے۔
بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں ہالینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 4 کے مجموعی سکور پر اس کے دونوں اوپنر بلے باز آؤٹ ہو گئے۔
نمبر 3 پر آنے والے بلے باز ویسلی بریسی نے 41 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں کی مدد سے 41 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور کولن اکرمین بھی ٹیم کے لئے کچھ خاص کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شوریفل اسلام، تسکین احمد، کپتان شکیب الحسن اور مستفیز الرحمٰن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے موقع پر ہالینڈ کے کپتان سکوٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کر کے اچھا ٹوٹل لگائیں گے اور دوسری اننگز میں اس کا دفاع کریں گے کیونکہ دوسری اننگز میں گیند بازوں کو پچ سے مدد ملے گی۔