حماس کی مزاحمت کی حمایت میں لشکر القدس کارواں کا انعقاد حسن اسکوائر تا تین تلوار تک کیا گیا۔فائل فوٹو
حماس کی مزاحمت کی حمایت میں لشکر القدس کارواں کا انعقاد حسن اسکوائر تا تین تلوار تک کیا گیا۔فائل فوٹو

مزاحمت میں ہی زندگی ہے،ناظم اعلٰی اسلامی جمعیت طلبہ

کراچی: اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کا لشکر القدس کارواں اہل فلسطین سے یکجہتی اور اسرائیل کی فلسطین میں جاری دہشت گردی کے خلاف حماس کی مزاحمت کی حمایت میں لشکر القدس کارواں کا انعقاد۔شہر بھر سے بڑی تعداد میں طلبہ شریک ہوئے۔ کاروان کا انعقاد حسن اسکوائر تا تین تلوار تک کیا گیا۔

اس موقع پرمحمد بلال جمیل ناظم کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین گزشتہ 75 سالوں سے غاصب یہودیوں کی سازش او ر ریاستی دھشت گردی کا شکار ہیں۔اور1967 سے قبلہ اول پر قابض ہے۔ اور غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی Open Air جیل بنا دیا گیا ہے۔ہم یہ بتانے چاھتے ہیں کہ اسرائیل کے خلاف قبلہ اول کے تحفظ میں لڑنے والے حماس کے مجاہدین اللہ کے راستے میں جہاد کررہے ہیں۔آ ج ہم بلخصوص اہل فلسطین و غزہ کے حق میں نکلے ہیں۔حماس کی حمایت میں نکلے ہیں۔ مزاحمت اور جہاد کوعام کرنے نکلے ہیں اور یہ پورا شہر اس بات کا گواہ ہے۔

اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلٰی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد نے کہا کہ حماس کی مزاحمت نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ مزاحمت میں ہی زندگی ہے۔لیکن ہمیں افسوس یہ ہوتا ہے کہ مسلمان حکمران اور اہل اقتدار احساس سے بلکل عاری ہیں۔ خون مسلم بہنے پر غلفت کی نیند سوئے ہوئے ہیں۔لیکن ہم ہر موقع ہر فورم پر اسرائیل کو دھشت گرد کہیں گے۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،حماس کی حمایت کریں گے اور قبلہ اول کا تحفظ کریں گے۔کیونکے القدس ہمارا ہے۔