کراچی: سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو مبینہ ٹاؤن کے مقدمے میں گرفتارکرلیاگیا۔

مبینہ ٹاؤن پولیس نے ملزم راجہ اظہر کو ڈیو ٹی مجسٹریٹ شرقی کے سامنے پیش کر دیا،عدالت نے راجہ اظہرکوایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،عدالت نے ملزم راجہ اظہرکو پیر کے روز متعلقہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

راجہ اظہر گزشتہ روز تھانہ شاہ فیصل کے مقدمے میں ضمانت کے بعد رہا ہوئے تھے،پولیس کاکہناہے کہ راجہ اظہر کو مبینہ ٹاؤن تھانے کے مقدمے میں گرفتار کیاگیا،راجہ اظہر پر ہنگامہ آرائی، پولیس مقابلہ اورکارسرکار میں مداخلت کاالزام ہے۔