کراچی: جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فل اسکیل فائر ایمرجنسی ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا، جس میں فرضی ہوائی حادثے سے لگی آگ پر قابو پانے کی مشق کی گئی، جس کا مقصد اندرونی و بیرونی اسٹیک ہولڈرز کی افادیت کو جانچنا تھا، آگ کی اطلاع پر کریش فائر ٹینڈرز 02 منٹ کے اندر جائے وقوعہ پہنچے اور ایک منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔ سی اے اے ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ کروو نے زخمیوں کو جہاز سے نکالا اور ایمبولینسز تک پہنچایا۔ مشق میں ائیر لائنز، گراؤنڈ ہینڈلرز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos