فلسطینی نژاد امریکیوں نے محکمہ خارجہ پر مقدمہ کردیا

امریکہ(اُمت نیوز)فلسطینی نژاد امریکیوں نے غزہ میں پھنسے رشتہ داروں کی جانب سے محکمہ خارجہ کے خلاف مقدمہ کردیا۔
عرب امریکن سول رائٹس لیگ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے خلاف تقریباً ایک درجن مقدمے دائر کیے گئے ہیں یا دائر کیے جانے والے ہیں۔
رفح کراسنگ کو جزوی طور پر کھولنے کے معاہدے کے بعد بدھ کے روز کچھ دوہری شہریت والے غزہ سے نکلنا شروع ہو گئے۔
بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ توقع کرتے ہیں کہ امریکی شہری آج باہر نکل جائیں گے اور ہم آنے والے دنوں میں مزید روانگی کی توقع کرتے ہیں لیکن یہ واضح نہیں وہاں سے کوئی امریکی شہری وہاں سے نکلا ہے۔
منگل کے روز امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر امور کے بیورو کی جانب سے غزہ میں ایک امریکی شہری کو بھیجی گئی ایک ای میل میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس قابل اعتماد معلومات ہیں کہ اس ہفتے غزہ سے محدود روانگی شروع ہوسکتی ہے۔
ای میل میں کہا کہ امریکی شہریوں اور خاندان کے ارکان کو روانگی کی مخصوص تاریخیں تفویض کی جائیں گی تاکہ ایک منظم کراسنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔
کیلیفورنیا اور ٹیکساس میں تین مقدمات میں ملوث ماریہ کاری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی قانونی کارروائیوں کو روکنے کا ارادہ نہیں رکھتی کیونکہ ان کے مؤکل جنگ کی وجہ سے کچھ علاقوں میں محصور ہوگئے تھے۔
ماریہ کاری 18 ریاستوں میں تقریباً 40 وکلاء میں سے ایک ہیں، جو آئین کے مساوی تحفظ کی شق کی بنیاد پر قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ دلیل پیش کی کہ ان کے مؤکلوں کو اسرائیل کی جانب سے امریکی شہریوں کے مقابلے میں مختلف سلوک کیا گیا ہے۔
پہلا مقدمہ17 اکتوبر کو مشی گن کے مشرقی ضلع میں دائر کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکی حکومت اسرائیل میں حملے کے شکار امریکی شہریوں تحفظ فراہم کرسکتی ہے، تو یقیناً یہ فلسطینی نژاد امریکیوں کو بھی اسی طرح کے تحفظات دے۔
اسرائیل میں امریکیوں کو انخلاء کے لیے چارٹرڈ پروازیں اور ایک رائل کیریبین کروز جہاز فراہم کیا گیا ہے۔
غزہ میں امریکی شہریوں نے کہا کہ انہیں بارہا کہا گیا کہ وہ مصر کے ساتھ رفح کراسنگ پر جائیں تاکہ انخلاء کا انتظار کیا جا سکے جو نہیں ہوا۔
رفح کراسنگ کو حماس اور مصر کے تعاون سے چلایا جاتا ہے، حالانکہ اسرائیل اس بات کا بھی تعین کرتا رہا ہے کہ کون اس راستے کے ذریعے داخل ہوتا ہے۔
روئٹرز نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ اسرائیل اور مصر نے آنے والے دنوں میں غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والوں کی فہرست مرتب کرلی ہے۔