لاہور : پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد سے جدہ کے لئے دو طرفہ عمرہ کرایہ 87000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا،گراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 79000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا،یہ کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔پی آئی اے عمرہ زائرین کی سہولیات میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔