سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد (اُمت نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ٹوئٹ میں فواد چودھری کی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کو گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔