ملاقات کی،مسئلہ فلسطین پر رہنماؤں میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، فائل فوٹو
ملاقات کی،مسئلہ فلسطین پر رہنماؤں میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن کی قطر میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

دوحہ: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے قطر میں ملاقات کی،مسئلہ فلسطین پر رہنماؤں میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،ملاقات میں سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابراراحمد بھی شریک  تھے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اسرائیل فلسطین میں مظالم ڈھا رہاہے،ترقی یافتہ ممالک کے دعویداروں کے ہاتھ بچوں اور خواتین کے خون سے رنگ ہوئے ہیں ، وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ عملی میدان میں فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو۔

حماس رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہاکہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیل مظالم کیخلاف متحد ہو جائے،انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں ،امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی امداد کیلئے میدان میں نکلے۔