ہیمبرگ: جرمنی میں کارسوار نے ہوائے اڈے پر رن وے میں داخل ہو کر4سال کی بچی یرغمال بنا لی۔ جرمنی کے ہوائی اڈے میں رن وے پر کارسوار اغوا کار کی فائرنگ کی وجہ سے پروازیں 12 گھنٹے سے معطل رہیں اور سیکیورٹی حکام نے اغواکار سے مذاکرات کئے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے ہیمبرگ ہوائی اڈے پر ایک تیز رفتار کار دو رکاوٹوں کو توڑ کر کے رن وے میں داخل ہوگئی۔ کار سوار نے فائرنگ کی اور دو جلتی ہوئی بوتلیں بھی پھینکیں۔
گاڑی میں مسلح شخص ایک 34 سالہ مرد تھا جب کہ اس کے ساتھ 4 سالہ لڑکی بھی تھی جس کے بارے میں کہا جا رہا تھا اسے کار سوار نے اغوا کیا ہے اور اپنے مطالبات منوانے کے لیے ایئرپورٹ لایا ہے۔ پولیس کو موصول ہونے والی ایک کال میں خاتون نے بتایا کہ کارسوار ان کا شوہر ہے اور 4 سالہ بچی ان دونوں کی بیٹی ہے تاہم یہ جوڑا علیحدہ رہ رہا تھا۔ بیٹی ماں کے ساتھ رہتی تھی۔ہیمبرگ پولیس نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے جب کہ نفسیاتی ماہرین اور مذاکرات میں مہارت رکھنے والے افسران بھی موجود تھے جو کارسوار سے رابطے میں رہے۔ڈی ڈبلیو کے مطابق اس واقعے کے باعث 60 سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جب سے 3 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔ ترک اور دیگر ایئر لائنز کے طیاروں کو رن وے سے ہٹادیا گیا، ٹرمینل کی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔
🇩🇪✈️ Man who took daughter hostage at Hamburg Airport carrying assault weapons and explosive devices, according to preliminary police report pic.twitter.com/eaWv9Souwl
— زماں (@Delhiite_) November 5, 2023
عالمی میڈیا کے مطابق جرمن شہر ہیمبرگ کے ایئرپورٹ میں مسلح شخص کے داخل ہونے کے بعد ایئرپورٹ کو بند کرکے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ شام ایک مسلح شخص تیز رفتار گاڑی کے ساتھ ایئرپورٹ کے ممنوعہ سیکیورٹی ایریا میں داخل ہوا تو عملے کو مجبورا ایئر پورٹ بند کرنا پڑا۔ پولیس ترجمان نے بتایاکہ مسلح شخص نے دو بار ہوائی فائرنگ بھی کی۔رپورٹ کے مطابق مسلح شخص کی بیوی نے کچھ وقت قبل پولیس سے ممکنہ طور پر بچوں کے اغوا کے بارے میں رابطہ کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم ایئرپورٹ حکام نے جہازوں کی روانگی اور آمد عارضی طور پر روک دی ہے۔