کراچی: کھارادر پولیس نے صرافہ بازارکے قریب کارخانے پر چھاپہ مارکر جعلی دوائیں اور بام وغیرہ تیار کرکے فروخت کرنے والے 5 ملزمان محمد فاروق، شاہ محمد شاہ ، غلام حسین شاہ ، حسن شاہ اور مراد علی شاہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی تحویل میں کارخانے سے گرائپ واٹر کے 44 کارٹن، گلوکلوز ایک کارٹن اورمختلف اقسام کے بام کے 8 کارٹن برآمدکر لیے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گرائپ واٹر،گلوکوزاورمختلف اقسام کے بام تیار کرکے شہربھرمیں سپلائی کررہےتھے،گرفتارملزمان کےخلاف مقدمہ الزام نمبر23/349بجرم دفعات 420،482،486،66۔1،66اے کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos