درخواست گزار اکمل  خان باری نے سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی، فائل فوٹو
درخواست گزار اکمل  خان باری نے سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی، فائل فوٹو

ایفی ڈرین کیس؛ مخدوم شہاب،علیٰ موسیٰ گیلانی کی بریت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیر مخدوم  شہاب الدین، علی موسیٰ گیلانی سمیت 3ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں، عدالت نے تینوں ملزمان پر ایک ایک لاکھ جرمانہ عائد کرتے ہوئے 30روز میں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ اور مبینہ سمگلنگ کیس مخدوم شہاب الدین، علی موسیٰ گیلانی ، عنصر فاروق  کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں،عدالت نے پیپلزپارٹی کے سابق وزیر مخدوم شہاب سمیت 3ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں ملزمان پر ایک ایک لاکھ جرمانہ عائد کردیا،عدالت نے ملزمان کو 30روز میں جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیدیا،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔