خیبر : وادی تیراہ میں آج ہونیوالے آپریشن کے شہداء کی نماز جنازہ پشاور چھاؤنی میں ادا کردی گئی ،ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی عمر 43سال اور تعلق اسلام آباد سے تھا۔ نائیک خوشدل خان شہید کی عمر 31سال اور انکا تعلق لکی مروت سے تھا،نائیک رفیق خان شہید کی عمر 27سال اور تعلق چارسدہ سے تھا جبکہ لانس نائیک عبدالقادر کی عمر33سال اور تعلق مری سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے شہداء کی نماز جنازہ پشاور چھاؤنی میں ادا کردی گئی جس میں کور کمانڈر پشاور سمیت فوجی افسران و جوانوں نے شرکت کی جبکہ عوام کی بڑی تعداد بھی نمازہ جنازہ میں شریک ہوئی۔شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔