نواز شریف کا ہدف سندھ میں بیس سیٹیں محفوظ بنانا ہے، فائل فوٹو
 نواز شریف کا ہدف سندھ میں بیس سیٹیں محفوظ بنانا ہے، فائل فوٹو

ن لیگ کا سندھ میں پیپلز پارٹی کے تمام مخالفین سے اتحاد کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے تمام مخالفین سے اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف سندھ کا بھی دورہ کریں گے اور ایم کیو ایم، جی ڈی اے، جے یو آئی سمیت پی پی مخالف ہر سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کریں گے۔

ن لیگ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بشیر میمن کوآج مسلم لیگ (ن) سندھ کا صدر بنایا جائے گا، سندھ میں فی الحال دیگر عہدے دار نہیں بنائے جائیں گے، فلسطین کاز کے لیے ہونے والے جنرل کونسل اجلاس میں فیصلوں کی سب سے منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بشیر میمن مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بننے کے بعد تمام صورتحال دیکھ کر فیصلے کریں گے، مسلم لیگ ن کے سندھ کے فیصلے سندھ سے ہی ہوا کریں گے۔