امدادی سامان اسپیشل چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے الائرش مصر بھیجا جارہا ہے، فائل فوٹو
امدادی سامان اسپیشل چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے الائرش مصر بھیجا جارہا ہے، فائل فوٹو

پاک فوج نے فلسطینی عوام کیلیے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی

اسلام آباد: پاکستان آرمی کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی گئی، امداد اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کی گئی۔

پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے غزہ کے لیے امداد کی دوسری کھیپ مداد اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کردی۔

دوسری کھیپ 89.6 ٹن پر مشتمل ہے، جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے 40 ٹن فوڈ پیک جبکہ 3 ٹن فوڈ بیگز، 10.8 ٹن ادویات، 26 ٹن حفظان صحت اور پاکستان میں این جی اوز کے تعاون سے بچوں کی کٹس شامل ہیں۔

امدادی سامان اسپیشل چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے الائرش مصر بھیجا جارہا ہے،امدادی سامان کی یہ کھیپ مصر کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کیا جائے گا جو مصر سے سامان غزہ روانہ کرے گا۔

اس سے قبل پاکستان نے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کے لیے موسم سرما کے لیے ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن ادویات بھیج چکا ہے۔

پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی دوسری کھیپ کا مقصد متاثرین غزہ کو مزید ریلیف فراہم کرنا ہے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔