فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی وی اسٹیشن کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی میں سرکاری ٹی وی کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جو فائر بریگیڈ نے کارروائی کے بعد بجھا دی۔،

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں لگی ہے، جس پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا ہے۔

واقعے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، کولنگ کا عمل جاری ہے آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

آگ لگنے کی وجوہات اور پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔