گشت پر مامور پولیس نے ملزمان کی تلاشی لی تو تیز دھار دو خنجر برآمد ہوئے، فائل فوٹو
گشت پر مامور پولیس نے ملزمان کی تلاشی لی تو تیز دھار دو خنجر برآمد ہوئے، فائل فوٹو

پختونخوا سے بہنوئی کو قتل کرنے کراچی آنے والے 2 ملزم گرفتار

کراچی: خیبر پختونخوا سے خنجروں پر زہر لگا کر بہنوئی کو قتل کرنے کراچی آنے والے دو ملزمان کوسکھن تھانے کی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق خنجر پر زہر لگا کر قتل کا منصوبہ بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان خیبر پختونخوا سے کراچی آئے تھے اور ملیر سکھن پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔

دوران تفتیش ملزمان عدنان اور ساجد نے بتایا کہ وہ غیرت کے نام پر اپنے بہنوئی کو قتل کرنے کراچی آئے تھے ۔ دونوں ملزمان خنجروں پر زہر لگا کر بہنوئی کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کرنے کے لیے علاقے میں موجود تھے، گشت پر مامور پولیس نے ملزمان کی تلاشی لی تو تیز دھار دو خنجر برآمد ہوئے، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا، تفتیشن پر انکشاف ہوا کہ دونوں اپنے بہنوئی کو قتل کرنے لئے کراچی آئے تھے۔