کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے بھی نہیں ملیں، فائل فوٹو
کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے بھی نہیں ملیں، فائل فوٹو

بشریٰ بی بی کی نیب راولپنڈی پیش ہونے سے معذرت

راولپنڈی : سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہونے سے معذرت کرلی، بشریٰ بی بی نے نیب سے آئندہ ہفتے نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی۔

بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل نعیم پنجوتھا کے ذریعے نیب کو خط لکھا،بشریٰ بی بی  کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ آج ڈھائی بجے نیب دفتر پیش ہونے کیلیے 3نومبر کو نوٹس جاری کیاگیا،چندوجوہات کے باعث آج نیب دفتر پیش نہیں ہو سکتی۔

نیب پیشی سے متعلق التوا کی درخواست ہے،قانون کی بالادستی کیلیے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہوں،نیب کی تحقیقات کی اہمیت کو سمجھتی ہوں، آئندہ ہفتے پیشی مقرر کردیں۔