پونے : ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدرز لینڈ کو160رنز سے شکست دے دی۔ 340 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم38ویں اوور میں179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی. نیدرلینڈز کی جانب سے وسیلے 37، سکاٹ ایڈورڈز 38 اور تیجا41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور عادل نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 339رنز بنائے تھے ۔بین سٹوکس نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 108رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ڈیوڈ میلان 87، رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔میچ میں ٹاس انگلینڈ نے جیتا تھا ۔ دوسری طرف سری لنکا اور نیوزی لینڈ آج مد مقابل ہونگی ۔ میچ میں بارش کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ بارش کی صور ت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا جس پر پاکستان کو سیمی فائنل کیلئے انگلینڈ کو ہرانا ہوگا اگر نیوزی لینڈ میچ جیت جاتا ہے تو پھر پاکستان کو بہتر رن ریٹ سے انگلینڈ کیخلاف فتح درکار ہوگی ۔