فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق رکن قومی اسمبلی علی نوازاعوان گرفتار

مانسہرہ: تحریک انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی نوازاعوان کو گرفتارکرلیاگیا۔

تحریک انصاف کے آفیشل ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدراور ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علی نواز اعوان کو گزشتہ رات بٹل مانسہرہ سے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ علی نواز اعوان کو فوری طور پر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے، قانون کی حکمرانی پر من وعن عمل کیا جانا چاہیے۔