ماہی گیروں کو رقم، کپڑے اور ضروری سامان بھی دیا گیا ہے۔ فائل فوٹو
ماہی گیروں کو رقم، کپڑے اور ضروری سامان بھی دیا گیا ہے۔ فائل فوٹو

کراچی جیل سے 80 بھارتی ماہی گیر رہا

کراچی: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں کراچی کی ملیر جیل میں قید 80 بھارتی ماہی گیروں کو بھی رہا کردیا گیا۔

ماہی گیروں کو سخت سیکیورٹی میں کینٹ اسٹیشن پہنچا کر علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور واہگہ بارڈر کے لیے روانہ کردیا گیا جہاں سے وہ واپس بھارت جا سکیں گے۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن اٹھا رہی ہے، ماہی گیروں کو رقم، کپڑے اور ضروری سامان بھی دیا گیا ہے۔

جیل سے رہائی کے بعد بھارتی ماہی گیر کا کہنا تھا کہ کافی خوش ہیں سالوں بعد وطن واپس جا رہے ہیں، گھر والے اور بچے یاد آتے ہیں جب کہ پاکستان میں ہمارے ساتھ کافی اچھا سلوک کیا گیا۔